BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ، ایران کی صورتحال پر چین اور پاکستان کا قریبی اسٹریٹجک تعاون پر اتفاق

  • وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر مشاورت
شائع اپ ڈیٹ

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے آج سے شروع ہونے والے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک ایران کی صورتحال پر اسٹریٹجک رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کریں گے۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا، جس کی ویڈیو سرکاری چینی انگریزی اخبار چائنا ڈیلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیراعظم کا رواں برس بیجنگ کا یہ دوسرا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے متحارب فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی عدم استحکام کی صورتحال کے تناظر میں اہم اسٹریٹجک اقدام ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹیجک تعاون کی شراکت داری قائم ہے، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر قریبی مشاورت کا تسلسل برقرار رہتا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان حال ہی میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ چار فریقی اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار نے کندھے کی ہڈی میں معمولی فریکچر اور ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کے باوجود دورہ چین کو ترجیح دی، جو پاک چین تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔

گزشتہ روز چینی ترجمان ماؤ ننگ نے واضح کیا تھا کہ بیجنگ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے اور کشیدگی کم کرنے میں اس کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو تناؤ میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے لیے مددگار ہوں اور وہ خطے میں جنگ بندی اور استحکام کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

Comments

200 حروف