BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

مشرق وسطیٰ جنگ، تازہ ترین پیش صورتحال

  • لبنان، اسرائیل، ایران، عراق اور خلیجی خطے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران منگل کو مختلف محاذوں پر کشیدگی برقرار رہی، جہاں لبنان، اسرائیل، ایران، عراق اور خلیجی خطے میں اہم پیش رفت سامنے آئیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران اس کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے، جہاں اس کی افواج ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ ایک اور اہلکار شدید جبکہ ایک ریزرو فوجی درمیانی نوعیت کے زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو ناکام بنایا، جبکہ یروشلم میں کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاعات ملیں، جس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، تاہم بعد ازاں بحال کر دی گئی۔ عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورسز نے الزام لگایا کہ امریکا اور اسرائیل نے بابل اور انبار میں ان کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دبئی میں ایک کویتی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایک اور واقعے میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے آگ لگنے اور چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ اپنے نصف سے زیادہ اہداف حاصل کر چکی ہے، تاہم انہوں نے اس کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں دیا۔ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو اہلکار ایک دھماکے میں ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے، جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کے بعد گرنے والے ملبے سے ایک شہری زخمی ہوا۔ ادھر ایران کی پارلیمانی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جی 7 ممالک نے توانائی منڈی کے استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کا عزم ظاہر کیا، جبکہ نیٹو نے ترکیہ کی جانب داغا گیا ایک اور ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ پس پردہ بات چیت میں پیش رفت کی امید ظاہر کی، جبکہ اسرائیل نے تہران میں امام حسین یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اس کے توانائی کے ڈھانچے کو تباہ کر دیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.