BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں، ایران

  • جاپان اپنی خام تیل کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جاپان کے خبر رساں ادارے کیودو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی جو ہفتے کے روز شائع ہوا۔

جاپان اپنی خام تیل کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتا ہے اور اس کا زیادہ تر تیل آبنائے ہرمز کے راستے آتا ہے، جو خلیج میں واقع ایک اہم بحری راستہ ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں ایران نے اس گزرگاہ پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے باعث اس راستے پر انحصار کرنے والے ممالک متبادل راستے تلاش کرنے اور اپنے ذخائر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جمعے کے روز ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ راستہ صرف ان ممالک کے جہازوں کے لیے محدود کیا گیا ہے جو ایران کے خلاف حملوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نقطۂ نظر سے بند نہیں ہے بلکہ یہ صرف ایران کے دشمن ممالک کے جہازوں کے لیے بند ہے، جبکہ دیگر ممالک کے جہاز اس سے گزر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جاپان کو محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں جاپان ایران سے رابطہ کر سکتا ہے۔ جاپان دنیا کی چوتھی بڑی معیشت اور پانچواں بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، جس کا تقریباً 95 فیصد تیل مشرق وسطیٰ سے آتا ہے۔

Comments

200 حروف