BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.78 Increased By ▲ 0.88 (5.53%)
DGKC 192.15 Decreased By ▼ -0.30 (-0.16%)
FABL 94.00 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
FCCL 52.63 Decreased By ▼ -0.16 (-0.3%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 306.11 Increased By ▲ 0.01 (0%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.06 Decreased By ▼ -0.10 (-0.98%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 14.86 Increased By ▲ 0.18 (1.23%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.80 Decreased By ▼ -2.11 (-0.93%)
PRL 93.05 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.83 Increased By ▲ 0.03 (0.38%)
TPLP 12.88 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
TRG 56.79 Increased By ▲ 0.23 (0.41%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ میں بڑی فوجی تعیناتی، ہزاروں میرینز اور ایمفی بیئس اسالٹ شپ روانہ

  • ایران کے اندر فوجیں بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، حکام
شائع اپ ڈیٹ

حکام نے کہا ہے کہ امریکی فوج مشرقِ وسطیٰ میں مزید ہزاروں میرینز (فوجی دستے) تعینات کررہی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر بزدلی کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد کے لیے اپنی افواج بھیجنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

یہ تنگ آبی گزرگاہ جو عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً پانچویں حصے کی سپلائی کا ذریعہ ہے، تقریباً تین ہفتے قبل ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے بحری آمد و رفت کے لیے بند ہوچکی ہے۔

ایران اور پڑوسی خلیجی ریاستوں میں توانائی کے اہم انفرااسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک تیل کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس سے عالمی معاشی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

سپلائی بڑھانے اور قیمتوں میں کمی لانے کی کوشش میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرے گی تاکہ تیل کے ان 14 کروڑ (140 ملین) بیرلز کی فروخت کی اجازت دی جاسکے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ٹینکرز پر پھنسے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ اس سے قبل روسی تیل کی اسی طرح کی مقدار پر بھی پابندیوں میں نرمی کرچکی ہے۔

اب تک 2 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تر ایران اور لبنان میں ہیں، جبکہ امریکی عوام میں ان خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ یہ جنگ مزید پھیل سکتی ہے۔

رائٹرز/ایپسوس کے ایک نئے پول کے مطابق تقریباً دو تہائی امریکیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ فوجیوں کو بڑے پیمانے پر زمینی جنگ کا حکم دیں گے جبکہ صرف 7 فیصد لوگ اس طرح کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے تہران اور وسطی ایران پر دو بڑے فضائی حملے کئےجن میں اسلحہ سازی کی تنصیبات اور بیلسٹک میزائل لانچرز اور ان کے پرزہ جات ذخیرہ کرنے والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، اسرائیل کو ایران کی جانب سے متعدد میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے اور وہاں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیے جانے کے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

پولیس کے مطابق، جمعہ کے روز ایک ایرانی میزائل کے ٹکڑے یروشلم میں گرے، جو کہ عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے ’اولڈ سٹی‘ (قدیم شہر) کے بالکل باہر آ کر لگے۔ پولیس نے اس ملبے کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے تاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کویت کی سرکاری تیل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مینا الاحمدی ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے جس سے کچھ یونٹس میں آگ لگ گئی۔ حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

فوجی دستوں کی تعیناتی

تین امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ 2,500 میرینز کے ساتھ یو ایس ایس باکسر، جو ایک آبدوزی حملہ آور جہاز ہے، اور اس کے ہمراہ جنگی جہاز علاقے میں تعینات کیے جائیں گے۔

دو حکام کا کہنا تھا کہ ایران کے اندر فوجیں بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ممکنہ اہداف میں ایران کی ساحلی پٹی یا خارگ آئی لینڈ کا آئل ایکسپورٹ حب شامل ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہے، جن میں ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنا اور اسے ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا شامل ہے اور اب امریکہ اپنی فوجی کارروائیوں کو بتدریج ختم کرسکتا ہے۔

ٹرمپ نے امریکی اتحادیوں کو بزدل بھی قرار دیا کیونکہ انہوں نے ایک ایسی جنگ کے دوران آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بارے میں ان سے پہلے سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔

کئی اتحادیوں نے آبنائے ہرمز سے (جہازوں کے) محفوظ گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب کوششوں میں شامل ہونے کا عہد کیا ہے، لیکن جرمنی اور فرانس دونوں کا کہنا ہے کہ پہلے لڑائی بند ہونی چاہیے۔ جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے کہا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ٹرمپ سے بات کریں گے۔

برطانوی حکومت نے امریکہ کو برطانیہ میں موجود اپنے اڈوں کو ایرانی میزائل سائٹس پر حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Comments

Comments are closed.