BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

  • جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، خطاب
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز مسترد کردی اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود فیول ریٹس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازع کے تناظر میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 50 روپے اور ڈیزل میں 74 روپے اضافے کی تجویز موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہے، حکومت عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پٹرول میں مجموعی طور پر 76 روپے فی لٹر اور ڈیزل میں 177 روپے فی لٹر اضافے کی تجاویز بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو رد کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ حکومت پہلے ہی پٹرول میں مجموعی طور پر 127 روپے فی لٹر اور ڈیزل میں 252 روپے فی لٹر اضافے کو روکنے کے لیے 69 ارب روپے خرچ کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے فنڈز استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا۔

خطاب کے آغاز میں وزیراعظم نے رمضان اور عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دنیا اس وقت جنگ کے باعث ایک غیر معمولی چیلنج کا سامنا کررہی ہے جس نے تیل کی قیمتوں کو دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری تنازع کے باعث سپلائی چینز متاثر ہوئی ہیں جس سے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایثار، محنت اور ہمدردی جیسے اقدار کی ضرورت ہے۔

دو ہفتے قبل حکومت نے انہی عالمی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے (تقریباً 20 فیصد) اضافہ کیا تھا۔

پٹرول کی قیمت میں اضافہ عالمی رجحان سے زیادہ تھا، کیونکہ حکومت کا مقصد اضافی آمدن حاصل کر کے ڈیزل پر سبسڈی دینا تھا، جو زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کے باوجود وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عوام سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے فیول قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

Comments are closed.