BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ایران کی ورلڈکپ کیلئے تیاریاں جاری، مگر امریکہ میں نہیں کھیلے گا، فٹ بال چیف کا بیان

  • ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا اور اس کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کر رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے واضح کیا ہے کہ ایران کی قومی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے اور ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تاہم ٹیم امریکہ میں میچز نہیں کھیلے گی۔ فروری کے آخر میں ایران اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والے تنازع کے بعد ایران کی شرکت پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے۔

ورلڈ کپ کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہو رہا ہے۔ ایران کے گروپ مرحلے کے تینوں میچز امریکہ میں شیڈول ہیں لیکن مہدی تاج کے مطابق ایرانی فیڈریشن فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، تاکہ یہ میچز میکسیکو منتقل کیے جاسکیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم امریکہ کا بائیکاٹ کرینگے لیکن ورلڈ کپ کا نہیں۔

اس دوران ایرانی ٹیم ترکیہ میں تربیتی کیمپ لگائے ہوئے ہے جہاں وہ نائیجیریا اور کوسٹاریکا کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔ یہ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث اردن سے منتقل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایرانی خواتین کی ٹیم آسٹریلیا میں ویمن ایشین کپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو سیاسی پناہ کی پیشکش کی تھی، جسے صرف دو کھلاڑیوں نے قبول کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مردوں کی ٹیم کی امریکہ آمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جسے بنیاد بنا کر مہدی تاج نے وینیو کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ میکسیکن صدر کلاڈیا شینبام نے نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف ایران کے میچز کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم حتمی فیصلہ فیفا کرے گا۔ فیفا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ رابطے میں ہے مگر فی الحال میچز شیڈول کے مطابق کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Comments

Comments are closed.