BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

کولگیٹ پامولیو پاکستان: چیئرمین اور سی ای او کی دوبارہ تعیناتی

اقبال علی لاکھانی چیئرمین، ذوالفقار علی لاکھانی سی او ای تعینات
شائع اپ ڈیٹ

کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ (سی او ایل جی) نے بدھ کو اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے اس پیش رفت کے بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ اقبال علی لاکھانی کو 17 مارچ 2026 سے دوبارہ کولگیٹ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

اقبال علی لاکھانی گروپ کمپنیوں میں فنانس، مارکیٹنگ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور حکومتی تعلقات کے شعبوں میں 43 سال سے زائد کا اعلیٰ انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔

ان کی خصوصی دلچسپیوں میں مارکیٹنگ، فنانس، ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ اور ری انجینئرنگ شامل ہیں۔ اقبال لاکھانی لیکسن گروپ کے 4 کارپوریٹ بورڈز کے چیئرمین ہیں۔

دریں اثنا لسٹڈ کمپنی نے آگاہ کیا کہ ذوالفقار علی لاکھانی کو بھی 17 مارچ 2026 سے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی او ای) دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذوالفقار علی لاکھانی دو پبلک کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ وہ لیکسن گروپ کی تین کمپنیوں کے ڈائریکٹر بھی ہیں، جن میں ایک لسٹڈ اور ایک ملٹی نیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی شامل ہے۔

وہ مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ، سیلز اور فنانس کے شعبوں میں 36 سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

کولگیٹ پامولیو پاکستان کا قیام 1977 میں ’نیشنل ڈیٹرجنٹس لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر عمل میں آیا تھا۔ 1990 میں، امریکہ کی ’کولگیٹ پامولیو کمپنی‘ کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے موجودہ نام رکھ دیا گیا۔ یہ کمپنی ڈیٹرجنٹس (صابن و سفوف)، پرسنل کیئر اور دیگر متعلقہ مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.