BR100 Decreased By (-0.48%)
BR30 Decreased By (-1.03%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.38%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.93 Decreased By ▼ -0.19 (-1.45%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 189.25 Decreased By ▼ -3.20 (-1.66%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.48 Decreased By ▼ -0.31 (-0.59%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.45 Decreased By ▼ -0.97 (-0.48%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.29 Decreased By ▼ -0.17 (-0.64%)
MLCF 91.84 Decreased By ▼ -1.32 (-1.42%)
OGDC 314.45 Decreased By ▼ -2.28 (-0.72%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.98 Decreased By ▼ -2.23 (-0.92%)
PPL 222.75 Decreased By ▼ -4.16 (-1.83%)
PRL 91.66 Decreased By ▼ -1.36 (-1.46%)
SNGP 91.51 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SSGC 23.52 Decreased By ▼ -0.29 (-1.22%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.46 (-3.55%)
TRG 56.32 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے نئی انوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی

  • فیصلہ انشورنس سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جمعہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد آمدنی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک میں اینوٹی (سالانہ وظیفہ) مارکیٹ کے فروغ کے لیے متعدد نئی انوٹی پروڈکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

منظور شدہ مصنوعات میں لائف کنٹنجنٹ انیوٹیز (حیاتیاتی بنیاد پر وظیفہ)، ڈیفرڈ انیوٹیز (مؤخر وظیفہ)، گارنٹی شدہ ادائیگیوں والی انیوٹیز اور ہائبرڈ انیوٹی ڈھانچے شامل ہیں جو گارنٹی شدہ اور تاحیات آمدنی کے فوائد کو یکجا کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یہ مصنوعات ریٹائر ہونے والے افراد کو اپنی جمع شدہ بچتوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل اور مستحکم آمدنی کے سلسلے میں تبدیل کرنے میں مدد دیں گی جس سے زندگی کے آخری سالوں میں مالی غیر یقینی صورتحال کم ہو جائے گی۔

یہ فیصلہ انشورنس سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جو پاکستان کے ریٹائرمنٹ فریم ورک میں موجود ایک بڑی کمی کو پورا کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق روایتی طور پر ملک میں ریٹائرمنٹ سیونگ مصنوعات کی تمام تر توجہ صرف انسان کی عملی زندگی کے دوران بچت جمع کرنے پر رہی ہے، جبکہ ان بچتوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدنی میں تبدیل کرنے کے لیے بہت محدود آپشنز دستیاب رہے ہیں۔

کمیشن نے نوٹ کیا کہ اس خلا کی وجہ سے ریٹائر ہونے والے افراد کے لیے مالی خطرات میں اضافہ ہوا ہے.

ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ نئی منظور شدہ انیوٹی مصنوعات ریٹائرمنٹ کے بعد آمدنی کے لچکدار انتخاب فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

Comments

Comments are closed.