BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایس این جی پی ایل نے ایگری ٹیک یوریا پلانٹ کو گیس کی فراہمی بحال کر دی

  • 4 مارچ کو کمپنی نے اپنا یوریا پلانٹ بند کردیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

کھاد تیار کرنے والے بڑے ادارے ایگری ٹیک لمیٹڈ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے ایگری ٹیک یوریا پلانٹ کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس معلومات سے آگاہ کیا۔

کمپنی نےمطلع کیا ہے کہ ہمارے یوریا پلانٹ کے آپریشنز اب اسی مناسبت سے دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

4 مارچ کو کمپنی نے اپنا یوریا پلانٹ اس وقت بند کردیا تھا جب ایس این جی پی ایل نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تعطل کا حوالہ دیتے ہوئے ایل این جی کی سپلائی پر فورس میجر (ناگزیر حالات/ ہنگامی صورتحال) کے ممکنہ اطلاق کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب زیادہ تر ٹینکر مالکان، بڑی آئل کمپنیوں اور تجارتی گھرانوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل، ایندھن اور ایل این جی کی ترسیل معطل کر دی تھی۔

ایگری ٹیک لمیٹڈ کو 1959 میں پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے پاکستان میں رجسٹر کیا گیا تھا۔

یہ کمپنی یوریا اور گرینیولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ (جی ایس ایس پی) کھاد کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے اور اس کی مصنوعات کھاد کی مارکیٹ میں تارا کے برانڈ نام سے فروخت کی جاتی ہیں۔

Comments

200 حروف