BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
ٹیکنالوجی

سی سی پی نے ان ڈرائیو گروپ کی جانب سے ای کامرس پلیٹ فارم کریو کی خریداری کی منظوری دے دی

  • بڑھتے ہوئے ملکی ڈیجیٹل کامرس اور ڈیلیوری کے نظام میں سرمایہ کاری اور آپریشنل بہتری آئے گی، سی سی پی
شائع اپ ڈیٹ

مقابلہ جاتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت جائزے کے بعد سول انوویشنز لمیٹڈ کی جانب سے کریو ٹیکنالوجیز کے اکثریتی حصص کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

سائپرس میں رجسٹرڈ اور عالمی ان ڈرائیو گروپ کا حصہ سول انوویشنز لمیٹڈ نے متعدد شیئر ہولڈرز کے ساتھ کال آپشن معاہدوں کے تحت یہ حصص حاصل کیے۔ یہ لین دین کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر مکمل کر لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے سی سی پی نے ایکس پوسٹ فیکٹو (بعد از وقت) انضمام کے فریم ورک کے تحت اس کا جائزہ لیا۔

سول انوویشنز دراصل امریکہ میں رجسٹرڈ عالمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ان ڈرائیو ہولڈنگ انک کا حصہ ہے، جو رائیڈ ہیلنگ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور کوریئر سروسز فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں یہ گروپ اپنی ذیلی کمپنی سوبو ٹیک کے ذریعے ان ڈرائیو برانڈ کے نام سے خدمات دے رہا ہے۔

دوسری جانب سنگاپور میں رجسٹرڈ کریو ٹیکنالوجیز پاکستان میں ’کریو مارٹ کے نام سے آن لائن گروسری اور ضروری اشیاء کی ترسیل کا پلیٹ فارم چلاتی ہے، جو فی الحال کراچی میں فعال ہے۔

سی سی پی نے پہلے مرحلے کے جائزے میں کراچی کے ای کامرس بی ٹو سی گروسری ڈیلیوری مارکیٹ پر اس کے اثرات کا مطالعہ کیا۔ کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ چونکہ خریدار کمپنی بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں ہے جبکہ ہدف کمپنی آن لائن گروسری میں، اس لیے یہ دو مختلف شعبوں کا انضمام ہے۔

مارکیٹ کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد سی سی پی اس نتیجے پر پہنچی کہ اس لین دین سے مارکیٹ میں کسی اجارہ داری یا مقابلے کی فضا میں کمی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کمیشن کی رائے ہے کہ اس شراکت داری سے پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل کامرس اور ڈیلیوری کے نظام میں سرمایہ کاری اور آپریشنل بہتری آئے گی، جس سے صارفین کو بہتر سہولیات اور لاجسٹکس کی سہولت ملے گی۔

Comments

Comments are closed.