BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز ڈوبنے سے تقریباً 150 افراد لاپتا

  • سری لنکن بحریہ نے 32 ملاحوں کو بچا لیا
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکا کے ساحل کے قریب بدھ کو ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا مبینہ دھماکے کے بعد غرق ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تقریباً 150 ارکان لاپتہ اور متعدد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ سری لنکن بحریہ نے اب تک 32 ملاحوں کو بچا لیا ہے، تاہم دیگر 148 افراد کی زندگیوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

یہ بحری جہاز بھارت کے شہر وشاکھاپٹنم میں فوجی مشقوں کے بعد واپسی کے سفر پر تھا کہ بندرگاہ گال سے 40 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوا۔ وزیرِ خارجہ ویجیتا ہیرتھ کے مطابق جہاز نے صبح سویرے ہنگامی کال بھیجی لیکن امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک جہاز مکمل طور پر ڈوب چکا تھا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھڑ چکی ہے اور اسرائیل و امریکہ نے ایران کے خلاف حملے شروع کر رکھے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے جہاز پر بمباری کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تاہم حکومت نے تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

سری لنکن بحریہ نے واضح کیا کہ وہ بین الاقوامی سمندری قوانین کے تحت امدادی کارروائی کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے کچھ لاشیں بھی ملی ہیں۔ زخمی ملاحوں کو گال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سری لنکا نے خطے میں جاری کشیدگی پر غیر جانبدار رہنے اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے پر زور دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.