BR100 Increased By (0.27%)
BR30 Increased By (0.07%)
KSE100 Increased By (0.2%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.45 Increased By ▲ 0.10 (0.33%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.96 Increased By ▲ 0.17 (0.32%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 307.45 Increased By ▲ 1.35 (0.44%)
HUBC 201.96 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 10.20 Increased By ▲ 0.04 (0.39%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.65 Increased By ▲ 0.19 (0.72%)
MLCF 93.61 Increased By ▲ 0.45 (0.48%)
OGDC 315.60 Decreased By ▼ -1.13 (-0.36%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.98 Increased By ▲ 0.30 (2.04%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 225.97 Decreased By ▼ -0.94 (-0.41%)
PRL 93.37 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
SNGP 92.19 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
SSGC 23.94 Increased By ▲ 0.13 (0.55%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 56.90 Increased By ▲ 0.34 (0.6%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

آبنائے ہرمز کا توانائی بحران پاکستانی برآمدات کو متاثر کر سکتا ہے، اپٹما

  • حکومت فرنس آئل پر عائد کاربن لیوی اور پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو ہنگامی بنیادوں پر معطل کرے، ایسوسی ایشن
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بدھ کو خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان کے برآمدی اور صنعتی شعبے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کررہے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز میں جاری جغرافیائی سیاسی بحران تیل اور ایل این جی کی فراہمی میں خلل ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور ملک کی پاور سیکورٹی خطرے میں پڑگئی ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور دیگر حکومتی وزراء، بشمول وزیرِ توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر حکام کو لکھے گئے ایک خط میں اپٹما نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کرے۔ ان اقدامات میں فیول آئل پر ٹیکس کی معطلی اور مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ شامل ہے تاکہ توانائی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے اور برآمدی شعبے میں مقابلے کی صلاحیت کا تحفظ کیا جاسکے۔

خط میں لکھا گیا ہم آپ کی فوری توجہ خطے میں جاری جغرافیائی سیاسی بحران اور آبنائے ہرمز کے ذریعے شپنگ میں خلل کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں، اس صورتحال کی وجہ سے پاکستان کو تیل اور ایل این جی کی فراہمی محدود ہورہی ہے اور یہ بجلی کے شعبے اور صنعتی توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرات پیدا کررہی ہے۔

اپٹما نے اس بات کی نشاندہی کی کہ توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ متوقع ہے جب کہ سپلائی کی دستیابی بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

اپٹما نے خبردار کیا کہ اس وقت توانائی کے بڑھتے اخراجات برآمدی شعبے کی مسابقتی صلاحیت کو براہِ راست متاثر کریں گے۔ اس سے معیشت پر دہرا اثر پڑے گا: ایک طرف درآمدات کی ڈالر میں قیمت نمایاں طور پر بڑھ جائے گی، تو دوسری طرف برآمدات جو پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں مزید خطرات سے دوچار ہوں گی۔

ایسوسی ایشن کا موقف تھا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں یہ تنازع مستحکم (کم) بھی ہوجاتا ہے، تب بھی توانائی کی سپلائی چین اور قیمتوں میں تعطل کئی مہینوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اپٹما نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر فرنس آئل پر عائد کاربن لیوی اور پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو معطل کرے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے فرنس آئل برآمدی صنعتوں کیلئے اپنے طور پر بجلی پیدا کرنے کا ایک مالی طور پر قابلِ عمل ذریعہ بن جائے گا۔ بین الاقوامی سپلائی لائنوں میں موجودہ تعطل کے پیشِ نظر مستقبل قریب میں اضافی فرنس آئل کی برآمد کا امکان بھی کم ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں اس کی وافر فراہمی یقینی ہو جائے گی۔

اپٹما نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بروقت کارروائی کرے تاکہ بیرونی دباؤ کے اس دور میں ملکی برآمدی آمدنی میں مزید کمی کو روکا جاسکے۔

Comments

Comments are closed.