دنیا
ایران نے میزائل سے العدید میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، قطری وزارت دفاع
- تہران نے امریکی۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی خطے میں مختلف اہداف پر حملے کیے
قطر کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز بتایا کہ ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے امریکہ کے العدید فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جب کہ تہران نے امریکی۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی خطے میں مختلف اہداف پر حملے کیے۔
وزارت دفاع کے مطابق قطر کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام نے ایک میزائل کو کامیابی سے تباہ کر دیا، جبکہ دوسرا میزائل العدید قطری بیس پر گرا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
























Comments
Comments are closed.