BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ایران پر جنگ کا مقصد اسرائیلی اثرورسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، خواجہ آصف

  • صیہونی نظریے نے ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظاموں اور بڑی طاقتوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، وفاقی وزیر دفاع
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازع کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے صیہونیت کوانسانیت کے لیے خطرہ قرار دیا اور الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی اثرورسوخ کو پاکستان کی سرحدوں تک پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کا ایک مربوط ایجنڈا موجود ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے ایجنڈے میں اسرائیل کے اثرورسوخ کو پاکستان کی دہلیز تک لانا شامل ہے۔

اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صیہونی نظریے نے ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظاموں اور بڑی طاقتوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے قیام کے بعد سے عالمِ اسلام میں رونما ہونے والی ہر بڑی تباہی کو اسی اثرورسوخ سے جوڑا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صیہونیت انسانیت کے لیے ایک خطرہ ہے۔ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک عالمِ اسلام پر جو بھی مصیبت ٹوٹی یا جو بھی جنگ مسلط کی گئی، اس کے پیچھے براہِ راست یا بالواسطہ صیہونی نظریے اور ریاست کا ہاتھ دکھائی دے گا۔ صیہونیت ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظام کو کنٹرول کررہی ہے اور عالمی طاقتیں صیہونیت کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں۔

علاقائی بحران پر بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ تہران کی جانب سے سفارتی معاہدے پر آمادگی کے باوجود ایران پر مسلط کی جانے والی جنگ، دراصل صیہونی سرپرستی میں تیار کردہ اس وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کا مقصد پڑوسی ممالک کو شامل کر کے سنگل پوائنٹ ایجنڈا قائم کرنا ہے تاکہ پاکستان کی تمام سرحدوں پر دشمنی کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ اس سازش کا حتمی مقصد پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنا اور ملک کو ایک ماتحت ریاست بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر آمادگی کے باوجود ان پر جنگ مسلط کردی گئی اور صیہونیوں کے ترتیب دیے گئے اس ایجنڈے میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو براہِ راست پاکستان کی سرحد تک لانا شامل ہے۔ اس کے بعد افغانستان، ایران اور بھارت کا مشترکہ ’یک نکاتی ایجنڈا‘ پاکستان سے دشمنی ہوگا جس کا مقصد ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا، ہمیں چاروں طرف سے دشمنوں میں گھیرنا اور پاکستان کو ایک ماتحت ریاست بنانا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام پر زور دیا کہ وہ سیاسی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ازلی دشمنوں کے عزائم کو سمجھیں۔

وزیرِدفاع نے ملک کی عسکری قوت اور ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جس کا سہرا انہوں نے شہداء کی بہادری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیاسی عزم کے سر باندھا۔

انہوں نے نوازشریف کی جرات کو سلام پیش کیا جنہوں نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاعی نظام قائم کیا۔

خواجہ آصف نے نوٹ کیا کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے جو ان مشکل حالات میں ملک کی خود مختاری کے لیے ایک بنیادی ڈھال کا کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے عالمِ اسلام کے درمیان اتحاد کی اپیل کی تاکہ مشترکہ خطرات کو پہچانا جا سکے۔ انہوں نے آزاد فلسطین کے مقصد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان اور اس کے محافظوں کی مسلسل مضبوطی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

Comments

200 حروف