BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے، پی اے اے

  • ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اتھارٹی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ہفتے کو کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے، دوسری جانب ایرانی حکام نے تہران کی فضائی حدود کو کئی گھنٹوں کیلئے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حکام کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق تہران کی فضائی حدود آج صبح 11:30 سے شام 5:00 بجے تک تک سویلین طیاروں کے لیے بند رہے گی، اس دوران عام طور پر مشرق سے مغرب کی جانب محدود عبوری پروازیں ہی گزرتی ہیں۔

اگر ایرانی حکام نے اس نوٹم کی مدت شام 5 بجے کے بعد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا، تو ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ یہ اضافہ خاص طور پر معمول کے رات کے اوقات میں ہو گا کیونکہ ایئر لائنز بند ایرانی فضائی حدود سے بچنے کے لیے اپنی طویل فاصلے کی بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول مکمل طور پر تیار ہے اور تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اس وقت کسی قسم کی تاخیر، پابندی یا حفاظتی خدشات کی نہ تو کوئی اطلاع ملی ہے اور نہ ہی ایسی کسی صورتحال کی توقع ہے۔

یہ بیان ہفتے کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر فوجی تصادم کی طرف دھکیل دیا ہے اور تہران کے مغرب کے ساتھ طویل عرصے سے جاری جوہری تنازع کے سفارتی حل کی امیدوں کو مزید مدھم کر دیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

Comments

200 حروف