BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.97 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.35 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 13.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.38%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.67 Decreased By ▼ -0.78 (-0.41%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 307.80 Increased By ▲ 1.70 (0.56%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.07 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 92.99 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
OGDC 315.75 Decreased By ▼ -0.98 (-0.31%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.79 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.90 Decreased By ▼ -3.01 (-1.33%)
PRL 92.66 Decreased By ▼ -0.36 (-0.39%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.78 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.21 (-1.62%)
TRG 56.75 Increased By ▲ 0.19 (0.34%)
UNITY 8.13 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  • کیس 11 مارچ کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس (القادر ٹرسٹ کیس) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق عدالت نے جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کو 11 مارچ کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

جسٹس خادم سومرو پر مشتمل بینچ نے جمعرات کو درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اپیل پر مختلف اعتراضات عائد کیے گئے تھے لیکن انہیں ان اعتراضات کے بارے میں پہلے سے آگاہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئیں تو اس وقت انہیں ان اعتراضات کا علم ہوا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ ایسے اعتراضات لگائے گئے جو بنتے ہی نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض لگایا گیا، تاہم بعد میں وہی وکالت نامہ تسلیم بھی کرلیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اعتراض کیا گیا کہ صفحات پر فلیگ نہیں لگائے گئے اور ترتیب درست نہیں ہے۔

اس پر جسٹس خادم سومرو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی اپیلوں پر باقی اعتراضات دور کررہے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صفحات کو فلیگ کرلیں۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیس اعتراضات کے ساتھ کیوں مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس خادم سومرو نے وکیل کو ہدایت دی کہ باقی اعتراضات دور کرنے کے لیے انہیں سات دن کا وقت دیا جارہا ہے۔

سلمان صفدر نے عدالت سے کہا کہ وہ پہلی بار پیش ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں خالی ہاتھ واپس نہ بھیجا جائے، اس پر عدالت نے قرار دیا کہ آپ کی دونوں متفرق درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔

عدالت کے حکم کے مطابق اب سزا معطلی کی درخواستوں پر 11 مارچ کو تفصیلی سماعت ہوگی۔


Comments

Comments are closed.