BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ : آگ بجھانے کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 33.7 ارب روپے مختص

  • خریداری میں 100 فائر ٹرک، 35 واٹر باؤزر، خصوصی اسنارکلز اور 50 آل ٹیرین فائر گاڑیاں شامل ہیں
شائع February 24, 2026 اپ ڈیٹ February 24, 2026 05:27pm

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے فائر فائٹنگ اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو جدید بنانے اور ارلی وارننگ پبلک الرٹ سسٹم کے آغاز کے لیے 33.7 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اس اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ایس ای آر ایس) 1122 کی اوور ہالنگ کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) کے انتظامات کے تحت خصوصی آلات اور گاڑیوں کے حصول کے لیے چینی قونصل خانے سے رابطہ کرنے کی منظوری دی۔ اس خریداری میں 100 فائر ٹرک، 35 واٹر باؤزر، خصوصی اسنارکلز اور 50 آل ٹیرین فائر گاڑیاں شامل ہیں۔ جدید فائر فائٹنگ کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے صوبہ 8 فائر فائٹنگ ڈرونز، 12 کثیر المقاصد ڈرونز اور ایک نیا ارلی وارننگ پبلک الرٹ سسٹم بھی حاصل کرے گا۔ منصوبے کی کل لاگت 33.7 ارب روپے ہے جو تین مالی سالوں میں آلات، انفرااسٹرکچر اور انسانی وسائل پر خرچ کی جائے گی۔

لیبر حقوق کے حوالے سے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کابینہ نے زرعی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو مردوں کے برابر اجرت، مقررہ اوقاتِ کار، زچگی کی سہولیات، صحت اور بچوں کی غذائیت تک رسائی، ہراسانی سے تحفظ، تحریری معاہدوں اور یونین سازی کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان حقوق کے نفاذ کے لیے سندھ ویمن ایگریکلچرل ورکرز رولز 2026 پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے تحت بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکر کارڈ جاری کیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی پر لیبر عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

صنعتی ریگولیشن کو جدید بنانے کے لیے سندھ فیکٹریز ایکٹ 2015 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں، جس کے تحت اب فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹل اور آن لائن ہوگا۔ نئے نظام کے تحت دکانوں اور تجارتی اداروں کو آن لائن درخواست کے فوری بعد 10 دن کا عارضی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔ مزید برآں یہ واضح کیا گیا کہ کوئی بھی بالغ ورکر روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرے گا۔

کابینہ نے دیگر مالیاتی فیصلوں میں کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8.5 ارب روپے، گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے لیے 7 ارب روپے کا معاوضہ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5.2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی۔ کچے کے علاقوں میں مجرموں کے خلاف آپریشن کے لیے سندھ پولیس کو 56 کروڑ روپے اور پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے لیے 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

اجلاس کے آغاز پر وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی سخت ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ اب تک 870 دکانوں کی چیکنگ کی گئی ہے اور 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (ایس ای پی آر اے) کے چیئرمین کے طور پر رفیق احمد شیخ کی تقرری اور کراچی و الماتی (قازقستان) کے درمیان سسٹر سٹیز کا معاہدہ بھی منظور کیا۔ آخر میں بدعنوانی اور بدانتظامی ثابت ہونے پر سکھر کی یونین کونسل-16 کے چیئرمین شفقت اللہ بھٹو کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی گئی۔

Comments

200 حروف