ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف یکطرفہ فتح؛ آئی لینڈرز محض 95 رنز پر ڈھیر
- انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں میزبان سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں اتوار کے روز سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکن کپتان دسون شناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
سری لنکا کے دنیتھ ولالاگے نے 3 جبکہ مہیش تھکشانا اور دلشان مدوشناکا نے 2،2 آؤٹ کیے۔ دشمنتھا چمیرا ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑانے لگی اور پاور پلے میں ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
انگلش بالر ول جیکس نے تین جب کہ جوف آرچر، لائم ڈاسن اور عادل رشید نے دو، دو شکار کیے اور میزبان ٹیم کو 95 رنز پر ڈھیر کردیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ گروپ ٹو میں شامل ہیں، جہاں ان کے ساتھ پاکستان اور نیوزی لینڈ بھی موجود ہیں۔
سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول تھا تاہم بارش کے باعث میچ شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔























Comments