BR100 Decreased By (-0.59%)
BR30 Decreased By (-1.09%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.30 Decreased By ▼ -4.15 (-2.16%)
FABL 94.12 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 52.27 Decreased By ▼ -0.52 (-0.99%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.60 Decreased By ▼ -1.56 (-1.67%)
OGDC 314.60 Decreased By ▼ -2.13 (-0.67%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.69%)
TPLP 12.64 Decreased By ▼ -0.33 (-2.54%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ نے امریکی عالمی ٹیرف کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

  • امریکی صدر نے ٹیرف کے خلاف عدالتی فیصلے کو 'غیر معمولی طور پر امریکہ مخالف فیصلہ' قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر عالمی ٹیرف کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر رہے ہیں، جو ” فوری طور پر نافذ العمل“ ہوگی۔ یہ اعلان اس پیشرفت کے ایک روز بعد کیا گیا ہے جب سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے عائد کردہ متعدد بڑے پیمانے کے ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ عدالت کے جمعہ کے روز ” انتہائی امریکا مخالف فیصلے“، جس کے ذریعے ان کے ٹیرف پروگرام کو محدود کیا گیا، کا مکمل جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ درآمدی محصولات کو ” مکمل طور پر مجاز اور قانونی طور پر جانچے گئے“ 15 فیصد کی سطح تک بڑھا رہی ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس درآمدات پر یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے، اور انفرادی ججوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عالمی تجارتی جنگ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جس نے ایک سال سے دنیا کو غیر یقینی صورتحال میں رکھا ہوا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس ”مضحکہ خیز“ حکم نامے سے مرعوب نہیں ہوں گے، ٹرمپ نے تمام ممالک سے درآمدات پر موجودہ ٹیرف کے علاوہ فوری طور پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، اور بعد ازاں اس کے نفاذ کا بھی اعلان کر دیا۔

قانون انہیں 150 دنوں تک 15 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے، تاہم اس اقدام کو قانونی چیلنجز کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.