BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.07%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.44 Increased By ▲ 0.09 (0.3%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.14 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 52.94 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 307.40 Increased By ▲ 1.30 (0.42%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.65 Decreased By ▼ -1.08 (-0.34%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.95 Increased By ▲ 0.27 (1.84%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 225.50 Decreased By ▼ -1.41 (-0.62%)
PRL 93.44 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.89 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.99 Increased By ▲ 0.43 (0.76%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

کنگ چارلس کے بھائی اینڈریو کی ایپسٹین کو خفیہ دستاویز بھیجنے کے الزام پر گرفتاری اور رہائی

  • 66 سالہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے ٹیمز ویلی پولیس کے تفتیش کاروں نے پورا دن پوچھ گچھ کی
شائع اپ ڈیٹ

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتاری کے بعد جمعرات کی شام پولیس حراست سے رہا کر دیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تجارتی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے خفیہ سرکاری دستاویزات امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔

66 سالہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے ٹیمز ویلی پولیس کے تفتیش کاروں نے پورا دن پوچھ گچھ کی۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ وہ اس الزام کی تحقیقات کر رہی ہے کہ انہوں نے 2010 میں سرکاری دوروں سے متعلق رپورٹس ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں زیرِ تفتیش رہائی دے دی گئی ہے۔

کنگ چارلس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس خبر پر گہری تشویش ہے تاہم قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کرے گا۔ بکنگھم پیلس کو گرفتاری کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

اینڈریو، ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں اور ماضی میں ایپسٹین سے تعلقات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کر چکے ہیں۔ وہ پہلے ہی 2019 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو چکے تھے اور گزشتہ برس ان سے اعزازات اور خطابات بھی واپس لے لیے گئے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے تاہم ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

پولیس نے وضاحت کی کہ گرفتاری کا مطلب جرم ثابت ہونا نہیں بلکہ معقول شبہ کی بنیاد پر کارروائی ہے۔ سرکاری عہدے میں بدانتظامی ثابت ہونے کی صورت میں انہیں عمر قید تک سزا ہو سکتی ہے اور مقدمہ کراؤن کورٹ میں سنا جائے گا۔

یہ تفتیش 2022 میں ورجینیا جیوفری کی جانب سے دائر سول مقدمے سے متعلق نہیں، جسے بعد ازاں تصفیے کے ذریعے نمٹا دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی دلچسپی کے پیش نظر مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

Comments are closed.