BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سولر صارفین، نیپرا کا موجودہ پروزیومرز کو معاہدوں کی مدت تک تحفظ دینے کا اعلان

  • 13 فروری کو پاور ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پروزیومر ریگولیشنز 2026 پر نظرثانی کے لیے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے پاور ڈویژن کی درخواست پر نوٹیفائیڈ پروزیومر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے موجودہ پروزیومرز کو ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ساتھ اپنے سات سالہ معاہدوں کی مدت پوری ہونے تک تحفظ فراہم کر دیا ہے۔

13 فروری 2026 کو پاور ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پروزیومر ریگولیشنز 2026 پر نظرثانی کے لیے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔

پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق 9 فروری 2026 کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی پروزیومر ریگولیشنز 2026 کے نوٹیفکیشن کے بعد مختلف فورمز پر عوامی سطح پر تشویش سامنے آئی، جس پر معاملہ نیپرا کو بھیجا گیا۔

وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ نیپرا سے رابطہ کر کے موجودہ سولر صارفین کے معاہدوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ ان ہدایات میں کہا گیا کہ موجودہ صارفین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے اور تقریباً 466,000 سولر صارفین کا مالی بوجھ 38 ملین سے زائد قومی گرڈ صارفین پر منتقل ہونے سے روکنے کے لیے ایک جامع میکنزم تیار کیا جائے۔

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے باضابطہ طور پر نیپرا سے پروزیومر ریگولیشنز پر فوری نظرثانی کی درخواست کی۔

اپنے مراسلے میں پاور ڈویژن نے تجویز دی کہ 9 فروری 2026 تک درست نیٹ میٹرنگ لائسنس رکھنے والے صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے، خصوصاً ان فوائد کے حوالے سے جو منسوخ شدہ نیٹ میٹرنگ ضوابط کے تحت دستیاب تھے۔

تاہم نئے صارفین کے لیے پروزیومر ریگولیشنز 2026 کے تحت طے شدہ فریم ورک اور میکنزم ہی لاگو رہے گا۔ پاور ڈویژن نے یہ بھی درخواست کی کہ حتمی فیصلے تک ڈسکوز کو اجازت دی جائے کہ وہ 9 فروری 2026 تک درست لائسنس رکھنے والے صارفین کے لیے سابقہ نیٹ میٹرنگ نظام کے تحت کام جاری رکھ سکیں۔

اس سلسلے میں نیپرا نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی پروزیومر ریگولیشنز 2026 میں مجوزہ ترمیم کا ڈرافٹ جاری کر دیا ہے۔

ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور ایکٹ 1997 کی دفعہ 47 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیپرا نے پروزیومر ریگولیشنز میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے نوٹیفکیشن شائع کیا ہے۔

مجوزہ ایس آر او کے مطابق ریگولیشن 21(2) اور اس کی شق کو تبدیل کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ ان ضوابط کے ذریعے کی گئی منسوخی کے باوجود سابقہ ضوابط کے تحت جاری کی گئی منظوریوں، لائسنسز، کنکرنسز اور معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایسے تمام ڈسٹری بیوٹڈ جنریٹرز جن کے پاس منسوخ شدہ ضوابط کے تحت درست معاہدے موجود ہیں، انہیں انہی نرخوں اور میکنزم کے تحت بل کیا جائے گا جو سابقہ ضوابط میں فراہم کیے گئے تھے، اور یہ اطلاق ان کے معاہدے کی مدت ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ ذیلی ضابطہ 9 فروری 2026 سے مؤثر تصور ہوگا اور اسی تاریخ سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

نیپرا نے مجوزہ ترمیم پر 30 دن کے اندر عوامی آرا طلب کر لی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف