BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.49 Decreased By ▼ -2.42 (-1.07%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

ترک صدر کا ابو ظہبی کا دورہ مؤخر، اماراتی صدر کی صحت سے متعلق پیغام حذف

  • اگرچہ یہ پیغام جلد ہی حذف کر دیا گیا، تاہم ترک سرکاری میڈیا نے اسے نشر کر دیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ ابو ظہبی کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر رہے ہیں کیونکہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کو خرابی صحت کا مسئلہ درپیش ہے۔ تاہم بعد ازاں یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے حذف کر دیا گیا۔

رجب طیب اردوان کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس کے دوران صدر اردوان نے محمد بن زاید النہیان کی خرابی صحت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ صدر اردوان متحدہ عرب امارات کا دورہ بعد کی کسی تاریخ پر کریں گے، جس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

اگرچہ یہ پیغام جلد ہی حذف کر دیا گیا، تاہم ترک سرکاری میڈیا نے اسے نشر کر دیا تھا۔ ترک سرکاری نشریاتی ادارے نے بھی بعد میں اپنی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی جس میں اماراتی صدر کی صحت کا ذکر کیا گیا تھا۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی، لیکن دورے کی منسوخی یا صحت کے مسئلے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اماراتی حکام نے بھی صدر کی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب ہفتے کی شام اماراتی صدر کی ٹیم نے تصاویر جاری کیں جن میں محمد بن زاید النہیان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ہمراہ مسکراتے اور بظاہر صحت مند دکھایا گیا۔

Comments

Comments are closed.