BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

بیکو اسٹیل کی جانب سے 5 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا آغاز

  • منصوبے پر آنے والے کل سرمائے کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 121 ملین لگایا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بیکو اسٹیل لمیٹڈ نے بدھ کو بتایا کہ اس نے 5 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے جس سے ماہانہ اوسطاً 6 لاکھ کلو واٹ آور (یونٹ) بجلی پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے اس پیش رفت کے بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کے توسیعی منصوبے بشمول منصوبے کے حصے کے طور پر سولر پاور پلانٹ کی تنصیب سے متعلق ہماری سابقہ معلومات کے تسلسل میں کمپنی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر اور اس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ برس اسٹیل بنانے والی کمپنی نے اپنے بدامی باغ، لاہور پلانٹ میں 2 میگاواٹ کا سولر پاور جنریشن سسٹم نصب کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے حل فراہم کرنے والے ایک ادارے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

بیکو نے بتایا کہ یہ سسٹم لاہور کے علاقے بدامی باغ میں واقع اس کے پلانٹ کی حدود میں نصب کیا جائے گا، اس منصوبے پر آنے والے کل سرمائے کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 121 ملین (12 کروڑ 10 لاکھ) روپے لگایا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ماحول دوست توانائی (گرین انرجی) میں اس ’تزویراتی سرمایہ کاری سے کمپنی کے بجلی کے اخراجات میں سالانہ تقریباً 129.65 ملین (12 کروڑ 96 لاکھ سے زائد) روپے کی بچت متوقع ہے۔

دریں اثنا بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں بیکو نے کہا کہ سولر پینلز کی تنصیب کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے اور منصوبے کی خریداری (پروکیورمنٹ) اور دیگر انتظامات کے لیے ضروری اقدامات فی الحال جاری ہیں۔

“کمپنی نے بتایا کہ اس نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سے مطلوبہ منظور شدہ لوڈ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ سولر پینلز کی تنصیب اور منظور شدہ لوڈ میں اضافے کا عمل تقریباً چار ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس سے ماہانہ تقریباً 16.8 ملین روپے، یعنی سالانہ بنیادوں پر تقریباً 201 ملین روپے کی متوقع بچت حاصل ہونے کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.