BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سمیٹری گروپ کی جانب سے امریکی اے آئی کمپنی کی خریداری کا فیصلہ

  • امریکہ میں قائم کمپنی کی تقریباً 0.7 ملین ڈالر یعنی 200 ملین روپے کی آمدنی متوقع
شائع اپ ڈیٹ

سیمٹری گروپ لمیٹڈ نے ایک شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) پر دستخط کیے ہیں تاکہ امریکہ میں واقع ڈیجیٹل برانڈنگ اور ٹیکنالوجی کمپنی لوگو ڈیزائن گورو (ایل ڈی جی) کو حاصل کیا جا سکے۔

اس حوالے سے کمپنی نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا۔

ایک نوٹس کے مطابق ایل ڈی جی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ڈیزائن پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ پلیسز اور ہائبرڈ ڈیزائن سروس ماڈلز چلا رہی ہے جو بین الاقوامی صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

سیمٹری نے بتایا کہ امریکہ میں قائم اس کمپنی کی موجودہ مالی سال میں تقریباً 0.7 ملین ڈالر یعنی 200 ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے اور یہ کمپنی اس وقت منافع بخش سطح پر کام کر رہی ہے۔

خریداری کے بعد اخراجات میں کمی، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور آمدنی بڑھانے کے اقدامات کے ذریعے منافع میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر مستحکم شرح سے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ خریداری سمیٹری گروپ کی اس حکمتِ عملی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد اپنے بین الاقوامی دائرہ کار کو بڑھانا اور اپنے پلیٹ فارم پر مبنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

سمیٹری ایک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور تجربات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات میں مہارت رکھتی ہے۔

پیر کے روز کمپنی نے مجموعی سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دی، جس کی مالیت 1,250 ملین روپے تک ہے، جس میں امریکہ میں واقع ٹیکنالوجی کمپنی کا حصول اور مقامی اے آئی اور ڈیٹا پر مبنی ڈیجیٹل کمپنی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری شامل ہے۔

کمپنی نے پیر کو مجموعی طور پر 1,250 ملین روپے (سوا ارب روپے) تک کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس میں امریکہ میں مقیم ایک ٹیکنالوجی فرم کی خریداری اور مقامی سطح پر مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پر مبنی ایک ڈیجیٹل کمپنی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری شامل ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کو آپریشنل صلاحیت بڑھانے، حال ہی میں حاصل کیے گئے طویل مدتی معاہدوں پر عمل درآمد، ٹیکنالوجی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جس کا حتمی مقصد منافع میں اضافہ کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.