BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

کرپٹو مارکیٹ میں ہلچل: کمپنی نے صارفین کو 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائنز بھیج کر سب کو حیران کر دیا

  • 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز کا 99.7 فیصد حصہ واپس حاصل کرلیا ہے، بیتھمب
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی کوریا کی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بیتھمب (Bithumb) نے ہفتےکو بتایا کہ اس نے پروموشنل ریوارڈز کے طور پر صارفین کو غلطی سے 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائنز تقسیم کر دیے ہیں جس کے بعد ایکسچینج پر بٹ کوائن کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔

بیتھمب نے جمعہ کو پیش آنے والی اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز کا 99.7 فیصد حصہ واپس حاصل کرلیا ہے جن کی مالیت موجودہ قیمتوں کے حساب سے تقریباً 44 ارب ڈالر بنتی ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اس غلط تقسیم کے محض 35 منٹ کے اندر ہی متاثرہ 695 صارفین کے لیے ٹریڈنگ اور رقم نکلوانے ( پر پابندی عائد کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسچینج نے پروموشنل ایونٹ کے تحت ہر صارف کو 2,000 کوریائی وان (تقریباً 1.37 ڈالر) یا اس سے کچھ زائد رقم کے چھوٹے نقد انعامات تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس کے بجائے جیتنے والوں میں سے ہر ایک کو کم از کم 2,000 بٹ کوائنز موصول ہو گئے۔

بیتھمب نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس واقعے کا بیرونی ہیکنگ یا سیکیورٹی کی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں اور سسٹم کی سیکیورٹی یا صارفین کے اثاثوں کے انتظام میں کوئی خرابی نہیں ہے۔

ایکسچینج کے چارٹس کے مطابق جمعہ کی شام بیتھمب پر بٹ کوائن کی قیمتیں تھوڑی دیر کے لیے 17 فیصد گر کر 81.1 ملین وان رہ گئیں۔ تاہم، بعد میں ان میں بہتری آئی اور آخری بار ٹریڈنگ 104.5 ملین وان پر ہوئی۔ جنوبی کوریا کی کرپٹو مارکیٹ میں بیتھمب ’اپ بٹ‘ سے پیچھے ہے، جو اس وقت مارکیٹ پر حاوی ہے۔

Comments

200 حروف