امریکا کا بحیرہ عرب میں بحری بیڑے کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ
- یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی بحری جہاز ایران کے ساحل سے تقریباً 500 میل دور موجود تھا
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب بڑھنے والےایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
امریکی فوجی ترجمان کے مطابق منگل کو بحیرہ عرب میں ایک اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے ایسے ایرانی ڈرون کو نشانہ بنایا جو امریکی بحری بیڑے کی جانب جارحانہ انداز میں بڑھ رہا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی بحری جہاز ایران کے ساحل سے تقریباً 500 میل (800 کلومیٹر)دور موجود تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بیان میں کہا کہ طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے اڑان بھرنے والے ایف-35 طیارے نے اپنے دفاع اور بحری جہاز سمیت اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ڈرون کو مار گرایا۔
کیپٹن ہاکنز نے منگل کو پیش آنے والے ایک اور علیحدہ واقعے کی بھی تصدیق کی، جس میں دو ایرانی کشتیوں اور ایک ڈرون نے امریکی پرچم والے بحری جہاز کو گھیر لیا اور اس پر سوار ہونے اور اسے قبضے میں لینے کی دھمکی دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی تباہ کن بحری جہاز یو ایس ایس میک فال نے امریکی فضائیہ کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ بنا لیا۔

























Comments