BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

امریکہ کا بھارتی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان، بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر راضی

  • بھارت کے لیے نیا باہمی ٹیرف پاکستان کے 19 فیصد کے مقابلے میں 1 فیصد کم (یعنی 18 فیصد) ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت بھارتی مصنوعات پر امریکی ٹیرف کو 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا جائے گا۔ اس کے بدلے میں بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرے گا اور امریکہ اور ممکنہ طور پر وینزویلا سے تیل خریدے گا۔

بھارت کیلئے نیا باہمی ٹیرف پاکستان کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہے۔ اگست 2025 میں امریکی انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات کی وسیع رینج پر 19 فیصد باہمی ٹیرف نافذ کیا تھا جو کہ ابتدائی طور پر تجویز کردہ 29 فیصد سے کم تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی درخواست پر ہم نے فوری طور پر امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت بھارت پر عائد ٹیرف کو کم کرکے 18 فیصد کیا جارہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ، روسی تیل کی خریداری کی پاداش میں بھارتی درآمدات پر عائد 25 فیصد ڈیوٹی کو منسوخ کررہا ہے جو پہلے سے نافذ العمل 25 فیصد باہمی ٹیرف کے علاوہ لگائی گئی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی،ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا خریدنے پراتفاق کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ آج اپنے عزیز دوست صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کر کے بہت خوشی ہوئی۔ مجھے یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی ہے کہ اب میڈ ان انڈیا مصنوعات پر ٹیرف کم ہو کر 18 فیصد رہ جائے گا۔ اس شاندار اعلان پر بھارت کے 1.4 ارب عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کا بہت شکریہ۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی امریکہ میں لسٹڈ بڑی بھارتی کمپنیوں کے حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ دوپہر کے کاروبار کے دوران آئی ٹی فرم انفوسس کے حصص میں 3.53 فیصد، وِپرو میں 7 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آئی شیئرز ایم ایس سی آئی انڈیا ای ٹی ایف میں 3.3 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف