BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایکسپورٹ انڈسٹریز کیلئے وزیراعظم کا ریلیف پیکیج، صنعتکاروں کا خیر مقدم

  • یہ اقدامات برآمدات پر مبنی صنعتوں کو بحال کرنے میں کلیدی کردارادا کریں گے، ایس ایم تنویز
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ اسٹریٹجک فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات پاکستان کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کو بحال کرنے میں کلیدی کردارادا کریں گے۔

ایس ایم تنویر نےبزنس کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر گوہر اعجاز، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، تمام نائب صدور اور ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کی قیادت کی بھی تعریف کی جنہوں نے سہل بزنس کے لیے حکومت کو قائل کرنے میں بھرپور آواز اٹھائی۔

اپنے بیان میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ یہ اقدامات عالمی منڈی میں مقامی صنعتکاروں کے لیے برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے صنعتی شعبے کو درپیش بنیادی رکاوٹوں کے حل کیلئے 3 گیم چینجر اصلاحات کی نشاندہی کی ہے جیسے کہ ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ کو کم کر کے 4.5 فیصد کردیا گیا جس سے صنعت کو کم لاگت پر ضروری لیکویڈٹی میسر آئے گی، اسکے علاوہ صنعتی شعبےسے دیگر صارفین کو دی جانے والی کراس سبسڈی کا خاتمہ جسکے نتیجے میں صنعت کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی آئی ہے اور وہیلنگ چارجز میں طویل انتظار کے بعد کمی کر کے 9 روپے فی یونٹ سے کم کیا گیا جس سے فیکٹریاں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ذریعے شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی زیادہ سستے داموں استعمال کر سکیں گی۔

ایس ایم تنویر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ خصوصاً توانائی لاگت میں یہ اصلاحات پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ٹیکسٹائل سیکٹر میں نئی جان ڈالیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ فطری صلاحیت موجود ہے کہ وہ 2030 تک اشیا اور خدمات کی برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھا سکے تاہم اس ہدف کے حصول کے لیے حکومت کی مسلسل سرپرستی اور فعال پالیسی سازی ناگزیر ہے تاکہ کاروبار کرنے کی لاگت خطے میں مسابقتی سطح پر برقرار رکھی جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف