BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

گوداموں کے اخراجات میں کمی کے لیے پاسکو کی 5 لاکھ ٹن گندم نیلام کرنے کی تیاری

  • ای سی سی نے فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو 3 لاکھ میٹرک ٹن پاسکو گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بدھ کو مسابقتی بولی کے ذریعے پاسکو (پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن) کی 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ٹھکانے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد اضافی ذخائر کا انتظام کرنا، گوداموں کے اخراجات کو کم کرنا اور مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے پنجاب کے محکمہ خوراک و تحفظِ صارفین کو 3 لاکھ میٹرک ٹن پاسکو گندم فراہم کرنے کی بھی منظوری دی، تاکہ فلور ملوں کو گندم کی فراہمی برقرار رکھی جا سکے اور عوام کو سستے آٹے کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

ای سی سی کا یہ اہم اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف معاشی اور مالیاتی امور پر غور کیا گیا۔ صحت کے شعبے میں کمیٹی نے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کے لیے 29.663 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی، تاکہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے تحت ویکسین اور سرنجوں کی خریداری بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے اور ملک کو بیماریوں سے بچانے کے عالمی وعدوں کو پورا کیا جا سکے۔

زراعت کے شعبے میں ایک اور بڑا فیصلہ درآمدی یوریا کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے کیا گیا۔ ای سی سی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان 50:50 کی بنیاد پر 23.42 ارب روپے کی سبسڈی شیئر کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 15 ارب روپے فنانس ڈویژن فوری جاری کرے گا، جبکہ بقیہ رقم مالی گنجائش کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

ترقیاتی منصوبوں کے لیے ای سی سی نے خیبر پختونخوا میں انفرااسٹرکچر کی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو 1.9 ارب روپے دینے کی منظوری دی۔

مزید برآں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے آپریشنل اخراجات کے لیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ آخر میں کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے ضبط کیے گئے سولر پینلز گلگت بلتستان حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا، تاکہ خطے میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے اور قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

Comments

Comments are closed.