BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

شمالی کوریا نے جاپانی سمندر کی جانب میزائل داغ دیے

  • جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا نے منگل کے روز دو بیلسٹک میزائل داغے جو بظاہر جاپان کے سمندر کی جانب فائر کیے گئے، ٹوکیو حکام نے میزائل فرئر کرنے کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بھی کہا کہ اس نے ایک پروجیکٹائل کو فائر ہوتے ہوئے دیکھا جو سیول کے مطابق مشرقی سمندر کی طرف گیا۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا اور اندازہ ہے کہ دونوں سمندر میں جا گرے۔

جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے، جس کا حوالہ وزارتِ دفاع کے ذرائع نے دیا۔ رواں ماہ یہ پیانگ یانگ کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے اس وقت میزائل داغے تھے جب جنوبی کوریا کے رہنما ایک سربراہی اجلاس کے لیے چین روانہ ہو رہے تھے۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ عہدیدار ایلبریج کولبی نے سیول کا دورہ کیا اور جنوبی کوریا کو ایک مثالی اتحادی قرار دیا۔

حالیہ برسوں میں شمالی کوریا نے میزائل تجربات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا مقصد ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت بہتر بنانا، امریکا اور جنوبی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور ممکنہ طور پر روس کو ہتھیار برآمد کرنے سے پہلے ان کا تجربہ کرنا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں حکمراں جماعت کا اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس سے قبل کم جونگ ان نے میزائل پیداوار بڑھانے اور جدید بنانے کا حکم دیا ہے۔

Comments

200 حروف