دنیا
فرانس کے صدر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
- یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں
فرانس کے صدر بدھ کے روز پیرس میں ڈنمارک اور گرین لینڈ کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے جہاں ایک ورکنگ لنچ منعقد ہوگا۔
فرانس کے صدارتی دفتر کے مطابق ایمانوئل میکرون یورپی یکجہتی کا اعادہ کریں گے اور ڈنمارک، گرین لینڈ، ان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے فرانس کی حمایت کا اظہار کریں گے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ معدنی وسائل سے مالا مال یہ اہم آرکٹک جزیرہ ڈنمارک کی بادشاہت کے اندر ایک خودمختار علاقہ ہے۔

























Comments