BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وزیر خزانہ کی ڈیووس میں بل گیٹس سے ملاقات، صحت اور ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پرگفتگو

  • محمد اورنگزیب نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل مدتی خدمات، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے کردار کا اعتراف کیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے، صحت عامہ کی ترجیحات اور گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق ملاقات کا محور پاکستان میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات، پولیو کے خاتمے کی کوششیں اور پائیدار ترقی و استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع تھے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل مدتی خدمات، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے کردار کا اعتراف کیا اور صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی (سروس ڈیلیوری) کو بہتر بنانے میں فاؤنڈیشن کی مسلسل مدد کو سراہا۔

بل گیٹس نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں فاؤنڈیشن کی موجودہ اور مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحت کے اقدامات بالخصوص حساس علاقوں میں مؤثر نفاذ کے لیے صوبائی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی۔

ملاقات میں پاکستان کے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی بات ہوئی۔ محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے فاؤنڈیشن کے حالیہ تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا اور اسے حکومت کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک اہم ستون قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے اندرونی وسائل کو متحرک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اعلیٰ ترین سطح پر اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

بل گیٹس نے طویل مدتی اقتصادی خود انحصاری کے حصول کے لیے موثر ٹیکس نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل حل سے ٹیکسوں کی وصولی، طرزِ حکمرانی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہتر مالیاتی استحکام نے معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے طویل مدتی استحکام کے لیے مسلسل اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں شخصیات نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات کی، جس میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کے ساتھ عملی اور پائیدار آپشنز تلاش کرنے کے لیے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آخر میں محمد اورنگزیب اور بل گیٹس نے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ قریبی شراکت داری پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگی اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ہوگی۔

Comments

200 حروف