دنیا
ڈیووس میں ٹرمپ کی تنقید کے بعد چین کی جانب سے ونڈ پاور حکمت عملی کا دفاع
- موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی ترقی اور اس کے اطلاق کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں سب کے سامنے واضح ہیں، پریس کانفرنس
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں کی گئی تنقید کے بعد اپنی ونڈ پاور ترقی کا دفاع کرتے ہوئے عالمی سطح پر گرین اور کم کاربن توانائی پر منتقلی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی ترقی اور اس کے اطلاق کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں سب کے سامنے واضح ہیں۔
ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اشرافیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین تقریباً تمام ونڈ ملز بناتا ہے، لیکن وہ چین میں کوئی ونڈ فارم تلاش نہیں کر سکے، جبکہ انہوں نے چین کے خریداروں کو احمق قرار دیا۔

























Comments