BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

گل پلازہ آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی

  • 50 سے زائد خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے فراہم کیے ہیں، ڈاکٹر سمعیہ
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کے ایک سرکاری اہلکار نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کم از کم 55 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ ہفتے کی رات آگ بھڑک اٹھنے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 55 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے 3 منزلہ گل پلازہ میں سست رفتار آپریشن پر تنقید کی ہے، جہاں ریسکیو اہلکار انسانی باقیات کی تلاش میں ملبے کی چھان بین کررہے ہیں۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ سید نے صحافیوں کو بتایا کہ 50 سے زائد خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے فراہم کیے ہیں۔

سول اسپتال کراچی کے سرد خانے (مردہ خانے) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے نمونے میچ ہونے کے بعد ہم لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں گے۔

فراز علی جن کے والد اور 26 سالہ بھائی مال کے اندر موجود تھے، نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لاشیں نکال کر اہل خانہ کے حوالے کی جائیں۔

28 سالہ نوجوان نے کہا کہ یہ سب اس لیے ہے تاکہ خاندانوں کو کچھ تسلی اور کچھ سکون مل سکے۔ کم از کم ہمیں انہیں آخری بار دیکھنے دیا جائے وہ جس حال میں بھی ہیں، تاکہ ہم انہیں آخری بار الوداع کہہ سکیں۔

حکومت کی ایک کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، مگر آگ کے سبب کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

Comments

Comments are closed.