BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے بنگلہ دیش کسی معجزے کا منتظر

  • آئی سی سی بورڈ نے بھارت میں کھلاڑیوں اور شائقین کے تحفظ سے متعلق بنگلہ دیش کے خدشات مسترد کر دیے
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے عبوری حکومت سے رابطہ کرے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کے مطالبے کو مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئی سی سی نے بھارت میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور شائقین کے تحفظ سے متعلق خدشات کو سیاسی تناؤ کا شاخسانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے اور سری لنکا میں میچز کھیلنے کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں یا وہ اپنا مطالبہ واپس لے کر بھارت میں کھیلے یا ورلڈ کپ سے دستبردار ہو جائے، جس کی صورت میں کوئی دوسری ٹیم اس کی جگہ لے گی۔ بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے بتایا کہ انہوں نے آئی سی سی سے حکومت سے حتمی بات چیت کے لیے 24 سے 48 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔

امین الاسلام کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ بھارت ہمارے لیے محفوظ نہیں اور ہم سری لنکا میں کھیلنا چاہتے ہیں، تاہم کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے باعث کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ڈراپ کیے جانے کے جواب میں بنگلہ دیش نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کسی ’معجزے‘ کی امید لگائے بیٹھا ہے ۔تاکہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت ممکن ہو سکے۔

Comments

Comments are closed.