BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں میں فروری سے اضافے کا امکان

  • تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد ہوگا،حکام
شائع اپ ڈیٹ

تقریباً 15 سال کے طویل انتظار کے بعد حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی اور ان میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں سرکاری شعبے کے موجودہ پے اسکیلز کے برابر لایا جا سکے، یہ بات باوثوق ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتائی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ صنعت و پیداوار اور پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اصولی طور پر اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات پر اتفاق کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد ہوگا جسے بعد ازاں وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ فروری 2026 میں اسٹیل ملز کے ملازمین کو نظرثانی شدہ تنخواہیں ملنا شروع ہو جائیں گی جو کہ 2011 سے رکی ہوئی تھیں۔

پاکستان اسٹیل ملز میں اس وقت ملازمین کی کل تعداد 950 ہے جو کبھی 17 ہزار کے لگ بھگ ہوا کرتی تھی۔ اب اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کو دیگر سرکاری اداروں کے برابر لانے سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں یہ اضافہ موجودہ تنخواہوں پر لاگو ہوگا کیونکہ ملازمین کو گزشتہ 15 سالوں کے بقایاجات نہیں ملیں گے۔ حکام نے مزید بتایا کہ حکومت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایڈوانس مرحلے میں پہنچ چکی ہے تاہم اس کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.