BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ماری انرجی کے تعاون سے اسکائی 47 کا اسلام آباد کے قریب کلاؤڈ اور اے آئی پلیٹ فارم کا آغاز

  • پلیٹ فارم کو محفوظ، قابل توسیع اور خود مختار ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ماری انرجیز لمیٹڈ کی اکثریتی ملکیتی ذیلی کمپنی اسکائی 47 لمیٹڈ نے اسلام آباد کے قریب اپنے پہلے کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انفرااسٹرکچر پلیٹ فارم کے آغاز کے ساتھ پاکستان کے ہائی ٹیک منظر نامے میں قدم رکھ دیا ہے۔

اس پیش رفت کا انکشاف پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک، ماری انرجیز لمیٹڈ نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے ایک نوٹس میں کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ماری انرجیز لمیٹڈ کی اکثریتی ملکیتی ذیلی کمپنی، اسکائی 47 لمیٹڈ نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ماری ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے ذریعے اسلام آباد کے قریب کیپیٹل اسمارٹ سٹی کی سیلیکون ویلی میں اپنا پہلا کلاؤڈ اور اے آئی انفرااسٹرکچر پلیٹ فارم لانچ کردیا ہے جو کہ ڈیجیٹل اور تکنیکی ارتقاء کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کو محفوظ، قابل توسیع اور خود مختار ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کاروباری اداروں، حکومتی اداروں اور جدت پسندوں کو عالمی معیار کی کارکردگی، بھروسہ مندی اور ضابطوں کی تعمیل کے ساتھ پاکستان کے اندر ہی اپنے انتہائی اہم کام انجام دینے کے قابل بنائے گا۔

گزشتہ سال ماری انرجیز نے ڈیٹا سینٹر کے منصوبوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تنوع لانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اسلام آباد میں 5 میگاواٹ کی ایک تنصیب 2026 میں مکمل ہونی ہے جبکہ کراچی میں تعمیراتی کام پہلے ہی جاری ہے۔

گزشتہ ستمبر میں ٹیلی نار پاکستان نے ڈیٹا والٹ پاکستان کے اشتراک سے ملک کا پہلا اے آئی ریڈی سوورن کلاؤڈ لانچ کیا تھا، جس نے کاروباری اداروں کو پہلی بار جدید جی پی یو سے لیس کمپیوٹنگ اور مقامی سطح پر ہوسٹ کیے گئے مصنوعی ذہانت کے انفرااسٹرکچر تک محفوظ رسائی فراہم کی ہے۔

حالیہ برسوں میں پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ 2018 میں اس وقت کی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کا آغاز کیا جس کا مقصد آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینا، گورننس کو بہتر بنانا اور کاروباری مواقع کو پروان چڑھانا تھا۔

گزشتہ سال حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پالیسی 2025 کی منظوری دی جس کا مقصد ملک کو عالمی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا، اے آئی پر مبنی ایکو سسٹم کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.