BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ایران کی بگڑتی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا اور یہ فی بیرل 64.15 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز معمولی اضافہ دیکھا گیا کیونکہ ایران میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ خلل کے خدشات نے وینزویلا سے اضافی تیل کی رسد کی توقعات کا اثر کم کر دیا۔

کاروباری سرگرمیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا اور یہ فی بیرل 64.15 ڈالر کے قریب پہنچ گئی، جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح کے آس پاس ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی بڑھ کر 59.78 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا، جو دسمبر کے اوائل کے بعد سب سے زیادہ نرخ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں اور ان کے جواب میں سخت حکومتی اقدامات نے خطے میں ایک نئی بے یقینی کو جنم دیا ہے۔ ایران اوپیک کے اہم ارکان میں شمار ہوتا ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں عالمی سپلائی میں رکاوٹ کا امکان تیل کی قیمتوں پر فوری اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی بے چینی اور خطرات نے تیل کی قیمت میں جیو پولیٹیکل پریمیم شامل کر دیا ہے۔

دوسری جانب تیل کی مارکیٹ پر وینزویلا میں سیاسی تبدیلی کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔ وہاں سے ممکنہ طور پر لاکھوں بیرل خام تیل عالمی منڈی میں آنے کے امکانات موجود ہیں، جو رسد میں اضافے کا دباؤ پیدا کر سکتے ہیں۔ تاہم سرمایہ کاروں کا جھکاؤ اس وقت ایران کی صورتحال کے اثرات کی طرف زیادہ ہے جس نے قیمتوں کو گرنے سے روک رکھا ہے۔

عالمی منظرنامے میں یوکرین اور روس کے تنازع کے تازہ واقعات نے بھی مارکیٹ کے اعصاب پر دباؤ ڈالا ہے کیونکہ جنگ اور تنازع عالمی توانائی کی رسد اور لاگت پر دیرپا اثر ڈال سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں موجودہ اضافہ بہت بڑا نہیں ہے، تاہم سپلائی سے متعلق خدشات اور جیو پولیٹیکل تناؤ مارکیٹ میں مزید غیر یقینی پیدا کر سکتے ہیں اور سرمایہ کار آنے والے دنوں میں بھی محتاط رہیں گے۔

Comments

Comments are closed.