BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.01%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.04 Increased By ▲ 0.17 (0.3%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.13 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
DFML 16.66 Increased By ▲ 0.76 (4.78%)
DGKC 192.20 Decreased By ▼ -0.25 (-0.13%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 14.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.37 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 306.89 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
HUBC 201.05 Decreased By ▼ -0.37 (-0.18%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -2.16 (-0.95%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.55 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم آبادی پر قابو پانے کی کوششوں کو متاثر کررہی ہے ، احسن اقبال

  • موجودہ شرح کے مطابق 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، وفاقی وزیر کی تنبیہ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں ایک بنیادی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وسائل کی تقسیم کے لیے آبادی پر ضرورت سے زیادہ انحصار آبادی پر قابو پانے کی کوششوں کو متاثر کر رہا ہے، کیونکہ یہ زیادہ آبادی والے صوبوں کو زیادہ فنڈز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق اس بگاڑ پر سنجیدہ بحث اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

پیر کو جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ 2023 کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری سے چند تشویشناک حقائق سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.4 فیصد سے بڑھ کر 2.55 فیصد ہو گئی ہے، جو دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جو وسائل پر شدید بوجھ ڈالے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ چونکہ این ایف سی کے 82 فیصد وسائل آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہوتے ہیں، اس لیے صوبوں کے پاس آبادی کم کرنے کی کوئی ترغیب موجود نہیں۔ انہوں نے اسے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے قومی سطح پر فیملی پلاننگ کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب این ایف سی کمیشن کے کام کی رفتار سست ہے اور ورکنگ گروپس کی محدود پیش رفت کی وجہ سے آئندہ اجلاس میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق پر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز روکنے کا الزام لگایا ہے، جسے وزارت خزانہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اضافی حصے سمیت تمام فنڈز باقاعدگی سے جاری کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.