BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

پنجاب شدید سردی اور ٹھٹھرتے ہوئے موسم کی لپیٹ میں

  • صوبے میں دھند کا ڈیرہ، درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شائع January 11, 2026 اپ ڈیٹ January 11, 2026 01:56pm

لاہورسمیت پنجاب بھر میں شدید سردی اور گہری دھند کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں درجہ حرارت گر کر تقریباً 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

موسم کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعدد محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ہائی الرٹ رہنے اور سردی سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں سیاحت، تعلیم، صحت، زراعت، بلدیات، جنگلات، سی اینڈ ڈبلیو (سی اینڈ ڈبلیو)، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پولیس سمیت دیگر محکموں کو مراسلے بھیج دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 10 جنوری سے 16 جنوری تک صوبے بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں شدید سردی اور برف باری متوقع ہے، جبکہ دھند اور اسموگ کی صورتحال بھی ابتر ہو سکتی ہے۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو گرم کپڑے پہننے کی تاکید کریں اور کلاس رومز میں ہیٹنگ کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں اسپتالوں بالخصوص بنیادی مراکزِ صحت کو ادویات اور طبی عملے کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، ماسک پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف