BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

14 سال بعد ڈھاکہ سے براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی آئیگی

  • ہم ہفتے میں دو پروازوں کے ساتھ ڈھاکہ کراچی روٹ دوبارہ شروع کررہے ہیں، منیجر بشریٰ اسلام
شائع اپ ڈیٹ

ڈھاکہ کی قومی ایئرلائن نے جمعرات کو بتایا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور علاقائی طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔

بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی پہلی ڈھاکہ کراچی پرواز 29 جنوری کو شیڈول ہے جو ہفتے میں دو بار چلائی جائے گی۔ 2012 کے بعد سے یہ دونوں شہروں کے درمیان پہلی باقاعدہ پروازیں ہوں گی۔

ایئرلائن کی منیجر بشریٰ اسلام نے جمعرات کو اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ہفتے میں دو پروازوں کے ساتھ ڈھاکہ کراچی روٹ دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

بنگلہ دیش اور پاکستان جن کے درمیان بھارت کا 1,500 کلومیٹر (930 میل) سے زائد کا جغرافیائی فاصلہ حائل ہے — کبھی ایک ہی ملک تھے۔ یہ دونوں ممالک 1971 کی ایک تلخ جنگ کے بعد الگ ہوئے تھے۔

بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ براہِ راست پروازوں کی بحالی سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان رابطوں میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے کاروباری سفر، سیاحت اور خاندانوں کے ملاپ میں مدد ملے گی۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو فی الحال دبئی اور دوحہ جیسے خلیجی مراکز کے ذریعے کنیکٹنگ فلائٹس استعمال کرنی پڑتی ہیں۔

بنگلہ دیش اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی اس بغاوت کے بعد سے سیاسی ہیجان کا شکار ہے جس نے شیخ حسینہ کے 15 سالہ آمرانہ دورِ اقتدار کا خاتمہ کر کے انہیں اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔

شیخ حسینہ کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد بنگلہ دیش اور ان کے دیرینہ اتحادی بھارت کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب ساتھی مسلم اکثریتی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے۔

نومبر 2024 میں مال بردار بحری جہازوں نے کراچی سے بنگلہ دیش کی اہم ترین بندرگاہ چٹاگانگ کے لیے براہِ راست آمد و رفت دوبارہ شروع کردی تھی۔

اس کے بعد تجارت میں اضافہ ہوا اور ثقافتی تعلقات بھی بڑھے جس کے تحت مشہور پاکستانی گلوکار ڈھاکہ میں پرفارم کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی مریض علاج کے لیے پاکستان کا سفر کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.