BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بینک الفلاح کا افغانستان سے نکلنے کی جانب اہم قدم، مرکزی بینکوں نے ڈیو ڈیلیجنس کی منظوری دے دی

بینک الفلاح کئی سالوں سے افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، تجزیہ کار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے بڑے تجارتی بینکوں میں سے ایک بینک الفلاح لمیٹڈ (بی اے ایف ایل) نے افغانستان میں اپنے بینکنگ آپریشنز کی مجوزہ فروخت کی جانب ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سینٹرل بینک آف افغانستان نے ریگولیٹری منظوری دے دی ہے جس کے بعد غضنفر بینک کو ڈیو ڈیلیجنس یا جانچ پڑتال کا عمل شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

لسٹڈ بینک نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

بینک نے کہا کہ ہم اپنے 4 دسمبر 2025 کے خط کا حوالہ دیتے ہیں، جس میں اسٹاک ایکسچینج کو غضنفر بینک، افغانستان کی جانب سے بینک الفلاح لمیٹڈ کو موصول ہونے والی اس نان بڈنگ آفر کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا جس کا مقصد بینک الفلاح کے افغانستان میں آپریشنز اور کاروبار کو خریدنا ہے۔

نوٹس کے مطابق اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ممکنہ خریدار، غضنفر بینک کو بینک الفلاح کے افغانستان میں آپریشنز کی جانچ پڑتال شروع کرنے کے لیے اصولی منظوری یا کلیئرنس دے دی ہے۔

مزید برآں سینٹرل بینک آف افغانستان نے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اس کے مطابق بینک الفلاح اب غضنفر بینک کو ڈیو ڈیلیجنس کے عمل کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے نجی بینکوں میں سے ایک، بینک الفلاح، کئی سالوں سے افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، اور کسی بھی ممکنہ سرمایہ نکالنے کا عمل ایک اہم تزویراتی تبدیلی کی علامت ہو گا۔

اس دوران اس لین دین کا انحصار ڈیو ڈیلیجنس کے تسلی بخش مکمل ہونے، حتمی معاہدوں پر دستخط، تمام قابلِ اطلاق قوانین و ضوابط کی پابندی اور پاکستان و افغانستان کے متعلقہ حکام سے تمام ضروری ریگولیٹری/قانونی منظوریوں کے حصول پر ہوگا۔

Comments

Comments are closed.