BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

وینزویلا میں ایک درجن سے زائد میڈیا ورکرز زیرِ حراست ، نیشنل پریس ایسوسی ایشن کا دعویٰ

  • زیرِ حراست تمام 14 افراد بعد میں رہا ، ایک غیر ملکی صحافی کو ملک بدر کر دیا گیا، پریس ایسوسی ایشن کی ایکس پر اطلاع
شائع اپ ڈیٹ

وینزویلا کی پریس ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو دارالحکومت کاراکاس میں معزول صدر نکولس مادورو کے حق میں نکالے گئے مارچ اور ملک کی نئی قانون ساز اسمبلی کی حلف برداری کی کوریج کے دوران ایک درجن سے زائد میڈیا ورکرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

پریس ایسوسی ایشن (ایس این ٹی پی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ حراست میں لیے گئے تمام 14 افراد کو بعد میں رہا کر دیا گیا، تاہم ان میں شامل ایک غیر ملکی صحافی کو ملک بدر کر دیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق زیرِ حراست افراد میں 11 بین الاقوامی میڈیا اداروں اور ایک مقامی ادارے سے وابستہ تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا کہ وہ آزادانہ طور پر ان تمام گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کر سکا۔ دوسری جانب وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ مواصلات نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اسی طرح ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)، اے ایف پی اور سی این این کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

صحافیوں کی یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک رات گئے آپریشن کے دوران امریکی فوج نے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا تھا۔ پیر کے روز معزول رہنما نے نیویارک کی عدالت میں ’نارکو ٹیررازم‘ کے الزامات میں صحتِ جرم سے انکار کیا، جبکہ ان کی جگہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عبوری سربراہ کے طور پر باگ ڈور سنبھال لی ہے۔

Comments

Comments are closed.