BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

وینزویلا سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکانات، عالمی منڈی میں قیمتیں گرگئیں

  • امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 58.15 ڈالر فی بیرل پر آگئی
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ تاجر امریکی فوج کے ہاتھوں صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا سے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اس صورتحال نے کم طلب کے باعث رواں سال عالمی رسد (سپلائی) کی وافر مقدار سے متعلق توقعات کو مزید تقویت دی ہے۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 61.62 ڈالر فی بیرل تک گرگئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 58.15 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

مارکس کے تجزیہ کار ایڈ میئر کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اگر ٹرمپ کے منصوبے پر جزوی طور پر بھی عمل درآمد ہوتا ہے تو وینزویلا کی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہونا چاہیے۔ اگر پیداوار بڑھتی ہے، تو پہلے سے ہی ’اوور سپلائی‘ (رسد کی زیادتی) کا شکار مارکیٹ پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

رائٹرز کی جانب سے دسمبر میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، مارکیٹ کے شرکاء پہلے ہی یہ توقع کر رہے تھے کہ رسد میں اضافے اور طلب میں کمی کی وجہ سے 2026 میں تیل کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں گی۔

تیل کی قیمتوں پر دباؤ میں اب اس فوجی کارروائی کی وجہ سے مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں وینزویلا پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے اور تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

رائٹرز سے بات کرنے والے ایک ماہر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس ہفتے امریکی تیل کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں وینزویلا میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں تیل کے بینچ مارکس 1 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئے، کیونکہ سرمایہ کار مادورو کی گرفتاری اور وینزویلا پر کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق امریکی بیانات کو ہضم کررہے تھے۔

پیر کو مادورو نے منشیات سے متعلق الزامات کے سلسلے میں خود کو بے قصور قرار دیا۔ وینزویلا آئل ایکسپورٹنگ کنٹریز آرگنائزیشن (اوپیک) کا بانی رکن ہے اور دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کے حامل ملک ہے، جو تقریباً 303 ارب بیرل ہیں۔

تاہم، سرمایہ کاری کی کمی اور امریکی پابندیوں کے سبب وینزویلا کا تیل شعبہ طویل عرصے سے زوال کا شکار رہا ہے۔

گزشتہ سال اس کی اوسط پیداوار روزانہ 1.1 ملین بیرل رہی۔

تیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر وینزویلا میں سیاسی استحکام برقرار رہا اور امریکی سرمایہ کاری ممکن ہوئی تو اگلے دو سالوں میں وہاں کی خام تیل کی پیداوار روزانہ نصف ملین بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.