BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی قیادت کریں گے

  • مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی کی ٹیم میں واپسی ، نوین الحق بھی فٹ ہو کر شامل
شائع اپ ڈیٹ

مایہ ناز اسپنر راشد خان اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ مضبوط افغان اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

بھارت اور سری لنکا میں شیڈول اس ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں راشد خان کے اسپن پارٹنر مجیب الرحمان اور فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ کندھے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر نوین الحق بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، جنہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں زمبابوے کے خلاف افغانستان کی نمائندگی کی تھی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا ہے کہ ٹیم دو سال قبل امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ نصیب خان نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کا سفر شاندار رہا تھا اور ہمیں امید ہے کہ اس سال ایشیائی حالات میں اس سے بھی بہتر نتائج ملیں گے۔

دو سال قبل افغانستان نے سیمی فائنل تک پہنچنے کے سفر میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

20 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، جہاں راشد خان کی ٹیم کو گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، یو اے ای اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ افغانستان اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اٹل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، عبداللہ احمد زئی شامل ہیں ۔

Comments

Comments are closed.