BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

جرمنی : بینک میں نقب زنی ، ملزم 3 کروڑ یورو اور قیمتی اشیاء لے اڑے

  • ملزموں نے فلمی انداز اپنایا ، سرنگ کھود کر بینک کے زیرِ زمین تہہ خانے تک پہنچے، مشتبہ گاڑی کی شناخت ، ملزم تاحال مفرور
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی کے سیونگ بینک میں ہونے والی بڑی واردات میں ملزمان بڑے ڈرل کا استعمال کرتے ہوئے تجوری والے کمرے میں داخل ہوئے اور تقریباً 3 کروڑ یورو (3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) مالیت کی نقدی، سونا اور زیورات لے گئے۔

پولیس کے مطابق مغربی شہر گیلسن کیرچن میں ہونے والی اس واردات میں ملزموں نے 3,000 سے زائد لاکرز توڑ ڈالے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکو پارکنگ گیراج سے سرنگ کھود کر اسپارکاسے سیونگ بینک کے زیرِ زمین تہہ خانے تک پہنچے۔

تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ یہ گروہ پورا ہفتہ وار اختتام (ویک اینڈ) بینک کے اندر ہی موجود رہا اور لاکرز توڑتا رہا۔

اس ڈکیتی کا انکشاف پیر کی صبح اس وقت ہوا جب فائر الارم بجنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور انہیں دیوار میں سوراخ ملا۔ گواہوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں میں چند افراد کو بڑے بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں ایک کالے رنگ کی گاڑی کو بھی پیر کی صبح گیراج سے نکلتے دیکھا گیا جس میں نقاب پوش سوار تھے۔

پولیس ترجمان نے اس واردات کو ہالی وڈ فلم اوشین الیون سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی گئی ہے، جس کے لیے بہت زیادہ مہارت اور منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ دوسری جانب متاثرہ صارفین کی بڑی تعداد بینک کے باہر جمع ہوگئی اور اپنی قیمتی اشیاء کے بارے میں معلومات کا مطالبہ کیاجب کہ ملزم تاحال مفرور ہیں۔

Comments

Comments are closed.