BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

شمالی کوریا کے رہنما کی کارخانوں کو آئندہ برس مزید میزائل تیار کرنے کی ہدایت

  • میزائل اور گولہ بارود کی پیداوار دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے ، کم جونگ اُن
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ میزائلوں کی پیداوار بڑھائیں اور مزید کارخانے تعمیر کریں ، تاکہ فوج کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری ہو سکے۔ یہ بات ریاستی میڈیا نے رپورٹ کی۔

پچھلے چند برس میں پیانگ یانگ نے میزائل ٹیسٹنگ میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کا مقصد تجزیہ کاروں کے مطابق درست نشانہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ، امریکہ اور جنوبی کوریا کو چیلنج کرنا اور ہتھیاروں کو روس کو برآمد کرنے سے قبل ٹیسٹ کرنا ہے۔

کم جونگ اُن نے گولہ بارود کی فیکٹریوں کے دورے کے دوران کہا کہ انہیں پیداوار کی مجموعی صلاحیت مزید بڑھانی ہوگی ، تاکہ فوج کی طلب پوری کی جا سکے اور نئے ہتھیار بنانے والے پلانٹس کی تعمیر کی ہدایت دی۔

کم جونگ ان نے کہا کہ میزائل اور گولہ بارود کی پیداوار کا شعبہ جنگی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا اور روس کے تعلقات چار سال قبل یوکرین پر حملے کے بعد مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

پیانگ یانگ نے روس کی مدد کے لیے فوجی اہلکار، آرٹلری شیلز، میزائل اور طویل فاصلے کے راکٹ سسٹمز فراہم کیے، جبکہ روس نے شمالی کوریا کو مالی امداد، فوجی ٹیکنالوجی اور خوراک و توانائی کی سپلائی فراہم کی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 2026 میں میزائل پروگرام کو مزید تیز اور ممکنہ روسی برآمدات کے لیے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی تیاری پر توجہ دے گا۔ کم جونگ اُن نے نیوکلیئر سب میرین فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور نئی زیرِ آب خفیہ ہتھیاروں پر تحقیق کا جائزہ لیا۔

Comments

Comments are closed.