BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

بنگلہ دیش کے بااثر سیاسی رہنما طارق رحمان جلاوطنی کا خاتمہ کریں گے

  • 60 سالہ طارق رحمان وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سمجھے جاتے ہیں، وہ 2008 میں مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کے باعث بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد سے لندن میں مقیم تھے
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش کے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے سیاسی خاندان کے وارث اور ملک کی طاقتور ترین جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان 17 برس کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے لیے تیار ہیں، جو اہم عام انتخابات سے قبل ایک بڑی سیاسی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

60 سالہ طارق رحمان، جو 2008 میں اپنے بقول سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کے بعد لندن منتقل ہو گئے تھے، جمعرات کو ڈھاکا پہنچیں گے۔ وہ اس وقت بی این پی کے قائم مقام چیئرمین ہیں اور توقع ہے کہ وہ اپنی بیمار والدہ اور سابق وزیر اعظم 80 سالہ خالدہ ضیا کی جگہ پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔

خالدہ ضیا نے گزشتہ ماہ نومبر میں فروری 2026 کے انتخابات میں مہم چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے فوراً بعد وہ شدید علیل ہو کر انتہائی نگہداشت میں چلی گئیں۔

یہ انتخابات سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی 15 سالہ سخت گیر حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے انتخابات ہوں گے۔ حسینہ کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد طارق رحمان کو 2004 میں ایک سیاسی جلسے پر گرنیڈ حملے کے مقدمے میں دی گئی عمر قید کی سزا سے بری کر دیا گیا، جس کی وہ تردید کرتے رہے تھے۔

بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر کے مطابق 25 دسمبر کو طارق رحمان کی آمد پارٹی کے لیے ایک تاریخی دن ہو گا۔ لندن میں جلاوطنی کے دوران وہ خاموش رہے، تاہم حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر فعال ہو کر پارٹی کارکنوں کے لیے ایک علامتی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔

Comments

Comments are closed.