دنیا
ایئر انڈیا کا طیارہ انجن کے تیل میں کمی کے باعث واپس دہلی لوٹ گیا
- ایئر انڈیا رواں برس سخت نگرانی کے زیرِ اثر رہی ہے، جس کی وجہ 12 جون کو بوئنگ ڈریم لائنر کے حادثے میں 260 افراد کی ہلاکت تھی
ایئر انڈیا کے بوئنگ 777 طیارے کو انجن کے تیل کے دباؤ میں کمی کے باعث واپس دہلی آنا پڑا۔ ترجمان ڈی جی سی اے کے مطابق پائلٹس نے پروسیجر کے تحت انجن بند کر کے طیارہ پلٹایا۔
یہ طیارہ ممبئی جا رہا تھا اور بحفاظت دہلی لینڈ کر گیا جب کہ واقعے سے متعلق ضروری تحقیقات کی جائیں گی۔
ایئر انڈیا اس سال سخت نگرانی میں ہے خاص طور پر 12 جون کے ڈریم لائنر حادثے کے بعد جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ طیارے کے ایئر ورتھنیس پرمٹ کے بغیر فلائٹس کی وجہ سے ”انتظامی خامیاں“ تھیں اور اسے تعمیل کے معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
طیارہ 15 سال پرانا ہے اور پہلے ویننا، وینکوور اور شکاگو بھی جا چکا ہے، جبکہ ایئر انڈیا نے مسافروں سے معذرت کی ہے اور ضروری چیک اپ کر رہا ہے۔

























Comments
Comments are closed.