BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

سپلائی کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

  • برینٹ کروڈ فیوچرز میں 3 سینٹ یا 0.05 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 59.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور وہ مسلسل دوسرے ہفتے کمی کی جانب گامزن رہیں، کیونکہ ممکنہ سپلائی کی زیادتی اور روس، یوکرین امن معاہدے کے امکانات نے وینیزویلا کے تیل ٹینکروں کی ناکہ بندی سے پیدا ہونے والے تعطل کے خدشات کو متوازن کر دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 1105 جی ایم ٹی تک 3 سینٹ یا 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 59.85 ڈالر فی بیرل پر رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 3 سینٹ یا 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 56.12 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

ہفتہ وار بنیاد پر، برینٹ اورڈبلیو ٹی آئی بینچ مارکس بالترتیب 2.1 فیصد اور 2.3 فیصد نیچے رہے۔

تجزیہ کاروں کی اکثریت آئندہ سال عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں اضافے (گلوٹ) کی پیش گوئی کر رہی ہے، جس کی وجہ اوپیک پلس کے پیدا کنندہ ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ ہے۔

سیکسو بینک کے کموڈیٹی اسٹریٹجی کے سربراہ اولے ہینسن نے کہا کہ ان سطحوں پر قیمتوں کا برقرار رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس وقت مارکیٹ تیل سے بھری ہوئی ہے۔ کسی بھی ممکنہ تعطل سے نمٹنے کے لیے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

آئی جی کے تجزیہ کار ٹونی سیکی مور کے مطابق، امریکا کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ارادے پر عملدرآمد سے متعلق غیر یقینی صورتحال—جس کے تحت پابندیوں کی زد میں آنے والے ٹینکروں کو وینیزویلا میں داخل یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جانا ہے—نے جغرافیائی سیاسی خطرات کے پریمیم کو محدود رکھا اور جمعہ کو تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

وینیزویلا، جو عالمی تیل سپلائی کا تقریباً ایک فیصد پیدا کرتا ہے، نے جمعرات کو دو ایسے کارگو چین کے لیے روانہ کرنے کی اجازت دی جو پابندیوں کی زد میں نہیں تھے، تجزیہ کاروں کی اکثریت آئندہ سال عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں اضافے (گلوٹ) کی پیش گوئی کر رہی ہے، جس کی وجہ اوپیک پلس کے پیدا کنندہ ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ ہے۔

سیکسو بینک کے کموڈیٹی اسٹریٹجی کے سربراہ اولے ہینسن نے کہا کہ ان سطحوں پر قیمتوں کا برقرار رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس وقت مارکیٹ تیل سے بھری ہوئی ہے۔ کسی بھی ممکنہ تعطل سے نمٹنے کے لیے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

آئی جی کے تجزیہ کار ٹونی سیکی مور کے مطابق امریکا کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ارادے پر عملدرآمد سے متعلق غیر یقینی صورتحال، جس کے تحت پابندیوں کی زد میں آنے والے ٹینکروں کو وینیزویلا میں داخل یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جانا ہے—نے جغرافیائی سیاسی خطرات کے پریمیم کو محدود رکھا اور جمعہ کو تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

وینیزویلا کی تیل برآمدی سرگرمیوں سے واقف دو ذرائع نے بتایا کہ وینیزویلا، جو عالمی تیل سپلائی کا تقریباً ایک فیصد پیدا کرتا ہے، نے جمعرات کو دو ایسے کارگو چین کے لیے روانہ کرنے کی اجازت دی جو پابندیوں کی زد میں نہیں تھے۔

Comments

Comments are closed.